کامران خان نے معیشت سے متعلق امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کا انٹرویو شیئر کردیا
کامران خان نے معیشت سے متعلق امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کا انٹرویو شیئرکیا، امریکی سرمایہ کار نے بھارت کی معاشی ترقی کو معیاری و سستی تعلیم کا نتیجہ قرار دیا ،انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی مضبوط معیشت بننے جا رہا ہے

امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کا کہنا ہے کہ بھارت تیزی سے معاشی طاقت بننے جا رہا ہے۔ دہلی اگلے چند سالوں میں دنیا کی بڑی معیشتوں میں اس کا شمار ہوگا۔
امریکی ارب پتی سرمایہ کار اور ہیج فنڈ مینیجر، ریمنڈ تھامس ڈالیو بھارت میں سستی مگر معیاری تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی بھارت کی معیشت کو مضبوط کررہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اے ڈی بی نے ایشیائی ممالک میں معاشی ترقی متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی
دنیا نیوز کے اینکر پرسن کامران خان نے امریکی بزنس ٹائیکون ریمنڈ تھامس ڈالیو کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کیا ۔کامران خان نے لکھا کہ بھارت عروج پر ہے ۔
India is booming! Bangladesh is doing reasonably well but Pakistan is reeling under. Economy is in dire straits. Pakistani nation is in deep stress. Not rocket science to know why and how it happened. Ray Dalio, American billionaire investor hedge fund manager, runs the world's… pic.twitter.com/bNYAfH0BSZ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) June 18, 2023
اینکر پرسن کامران خان نے اپنی شیئرکردہ ٹوئٹ پر کیپشن میں لکھا کہ بھارت معاشی عروج پر ہے جبکہ بنگلہ دیش بھی معقول طور پر ترقی کی منازل طے کرتا جا رہا ہے۔
سینئر صحافی نے کیپشن میں لکھا کہ پاکستان برے معاشی حالات کا سامنا کررہا ہے۔ معیشت کی زبوں حالی کا شکار ہے جبکہ پوری قوم مہنگائی سے شدید دباؤ میں مبتلا ہے ۔
کامران خان نے لکھا کہ امریکی بزنس ٹائیکون اور معروف سرمایہ کار ریمنڈ تھامس ڈالیو کے انٹرویو میں واضح اشارے ہیں کہ پاکستان معیشت کیوں ڈوب رہی ہے ۔
ڈیلیونے بھارت کی معاشی ترقی سے متعلق پیش گوئی کی ہےکہ یہ ملک آنے والے چند سالوں میں دیگر ممالک کی معیشتوں میں سب سےزیادہ مضبوط ترقی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیے
چین کا جی 20 کانفرنس شریک نہ ہونے کا فیصلہ؛ سعودیہ و ترکیہ کا عدم شرکت کا عندیہ
ریمنڈ تھامس ڈالیو کا کہنا تھا کہ بھارت کی ترقی کے پیچھے کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے پہلے تعلیم ضروری ہے،بھارت میں سستی مگر معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔
بھارت کی معاشی ترقی میں سب سے اہم کردار ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی ہے ۔ بھارت میں بہت تیزی سے تعلیمی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی دکھائی دے رہی ہے ۔









