اسلام آباد ہائی کورٹ میں اعظم خان کی بازیابی کی درخواست دائر
دائر میں درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
منگل کے روز سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے بھتیجے سعید خان نے وکیل قاسم ودود کے ذریعے بازیابی کی درخواست جمع کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میئر کے انتخاب میں ای سی پی پر پیپلز پارٹی کی مدد کا الزام لگا دیا
چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات: کیا برف پگھلنے لگی؟
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان 15 جون کو شام 7 بجے گھر سے نکلے تھے تب سے لاپتہ ہیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم خان کی فوری بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کیے جائیں کیونکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں القادر ٹرسٹ کیس میں بطور گواہ طلب کررکھا ہے۔
درخواست میں مزید بتایا گیا کہ اعظم خان کو ماضی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ہراساں کیا گیا ہے۔ لہذا انہیں جلد از جلد بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔









