ویرات کوہلی انسٹا گرام پروموشن پوسٹ کے 30 کروڑ روپے چارج کرنے لگے
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹرز بن گئے، ان کی کمائی کے ذرائع میں سوشل میڈیا بھی شامل ہے، کوہلی ایک انسٹا گرام پوسٹ کے لیے تقریباً 9 کروڑ بھارتی روپے یعنی 31 کروڑ روپے پاکستانی چارج کرتے ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان معروف بلے باز ویرات کوہلی سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر پروموشن پوسٹ شیئر کرنے کے تقریباً 9 کروڑ انڈین روپے وصول کرتے ہیں۔
بھارتی جریدے کے مطابق معروف بلے باز ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹرز بن گئے، ان کی کمائی کے ذرائع میں سوشل میڈیا بھی شامل ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر تاریخ رقم کردی: 250 ملین فالوورز کےساتھ پہلے ہندوستانی بن گئے۔
بھارتی جریدے نے رپورٹ میں بتایا کہ ویرات کوہلی انسٹا گرام پر پروموشن پوسٹ کے تقریباً 9 کروڑ اور ٹوئٹر پر فی پوسٹ کے ڈھائی کروڑ بھارتی روپے چارج کرتے ہیں۔
The VIRAT empire of Kohli ! As one of the world's highest-earning athletes, he commands a staggering net worth of ~₹1050 crores! 💸
Check out this multi-dimensional superstar's investments! 🤩
Who should we cover next⁉️🚀
Source – Forbes, DNA, MPL, Startuptalky etc pic.twitter.com/8mOcET6pfv
— StockGro (@stockgro) May 29, 2023
کوہلی کئی برانڈز کے ایمبیسرڈ اورریستورنٹس کے مالک ہیں، انہوں نے کئی اسٹارٹ اپس جیسے بلیو ٹرائب، یونیورسل اسپورٹس بز اور اسپورٹس کانوو میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے ۔
بھارتی کرکٹر کوہلی کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں جبکہ 15لاکھ روپے ٹیسٹ، 6لاکھ ون ڈے اور 3لاکھ روپے ٹی 20کی میچ فیس ہے۔
کوہلی ٹی 20 لیگ سے 15 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ملتے ہیں۔ وہ 18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں ۔ایک برانڈ سے انہیں 7 سے 10 کروڑ روپے موصول ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی میں کوہلی کی تصویر وال شرٹ دیکھ کر بھارتی صحافی کا دلچسپ سوال
ویرات کوہلی ریسٹورنٹ اور لگژری ایتھلیٹک ویئر کے مالک ہیں۔ ممبئی میں ان کی رہائش گاہ کی قیمت 34 کروڑجبکہ گڑ گاؤں والے مکان کی مالیت 80 کروڑ روپے ہے ۔
ویرات کوہلی انڈین سپر لیگ فٹ بال کلب گوا، ٹینس ٹیم اور ایک پرو ریسلنگ ٹیم کے شریک مالک ہیں، انکے زیراستعمال گاڑیوں کی مالیت31 کروڑ بھارتی روپے ہے۔