پاکستانی ٹیم کے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے دورہ بھارت پر شکوک و شبہات برقرار
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کی سیکیورٹی سمیت کئی اور پہلو شامل ہیں، انہوں نے پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی ہندوستان کی پالیسی مایوس کن قرار دیا

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے جائزہ لے رہے تاہم پاکستان کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہتا ہے مگر بھارتی پالیسی مایوس کن ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے معاملات کو سیاست سے دور رکھنا چاہتا ہے ۔کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باجود ایشیاء کپ کا شیڈول جاری؛ 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ رواں سال ہندوستان میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں ملک کی شرکت کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہے ۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے،سیاسی تعلقات کی وجہ سے پڑوسی ملک سے دوطرفہ کرکٹ رک گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی ہندوستان کی پالیسی مایوس کن ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔
ممتاز زہرہ نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت پر شکوک و شبہات برقرار ہیں۔ماضی میں دونوں ممالک غیر جانبدار مقام پر کھیل چکے ہیں۔
پاکستان کی شرکت پر شکوک و شبہات کا مطلب یہ ہے کہ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور مقامات کی تصدیق ہونا باقی ہے جبکہ ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف تین ماہ باقی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق تمام پہلوؤں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جس میں کرکٹرز کی سیکیورٹی کی صورت حال بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت کا ٹی20 ورلڈکپ کیلیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے دینے سے انکار
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لیکر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے خیالات سے آگاہ کریں گے ۔
یاد رہے کہ بھارت پہلے ہی ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے پاکستان آنے سے انکاری ہے جس کی وجہ سے ایشیاء کرکٹ کونسل نے ہائبرڈ شیڈول جاری کیا ہے ۔









