لاہور قلندرز کا پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام زمبابوے پہنچ گیا
زمبابوے کرکٹ نے لاہور قلندرز اور ٹی 10گلوبل کے اشتراک سے نوجوان کھلاڑیوں کی دریافت اور ان کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔

پاکستان سپر لیگ میں مسلسل 2 سال کامیابی حاصل کرنے والی لاہور قلندرز کے پلیئرڈیولپمنٹ پروگرام کے چرچے زمبابوے تک جاپہنچے۔
زمبابوے کرکٹ نے لاہور قلندرز اور ٹی 10گلوبل کے اشتراک سے نوجوان کھلاڑیوں کی دریافت اور ان کی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ٹیم کے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے دورہ بھارت پر شکوک و شبہات برقرار
عام انتخابات سے قبل چیئرمین پی سی بی کے انتخاب میں پی پی اورن لیگ سخت مقابلے کی توقع
پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام میں اعلی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو افتتاحی زم ایفرو ٹی 10لیگ میں کھیلنے کاموقع فراہم کیا جائےگا۔فرنچائزز پر مشتمل ٹورنامنٹ 22 سے 28 جولائی تک زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
Lahore Qalandars’ Player Development Program to kick off in Zimbabwe. pic.twitter.com/2jfLu3fGiR
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) June 23, 2023
زمبابوے کرکٹ کے مطابق پلیئرڈیولپمنٹ پروگرام کا مقصد ملک میں نوجوان کرکٹرز کو دریافت کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرایا گیا پلیئرڈیولپمنٹ پروگرام انتہائی کامیاب نتائج کا حامل رہا ہے۔
پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کی بدولت ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور فخرز مان سمیت کئی سپر اسٹارز ملے ہیں جو قومی ٹیم کے مستقل رکن اور اسکی کامیابی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔









