بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ سے ایک شہری شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنے انتخاب کے مطابق جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں کے خلاف اپنے معمول کے مطابق غیرانسانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیے

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

جدید عسکری تقاضے پاک بحریہ کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نیول چیف

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا کہ "ایک نئی جغرافیائی سیاسی سرپرستی کو بڑھاوا دینے کے لیے ہندوستانی فوج نے اپنے جھوٹے بیانیے اور من گھڑت الزامات کی تسکین کے لیے معصوم جانیں لینے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔”

ترجمان آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ایل او سی کی پٹی میں کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے اپنے انتخاب کے مطابق جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پھر چاہے بھارت کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا جائے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہندوستانی فوج کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا احترام کرے ، خاص طور پر ان کی زمینوں تک پہنچنے کے ان کے ناقابل تنسیخ حق کا احترام کریں”۔

متعلقہ تحاریر