علی ظفر کی عیدالاضحیٰ پر نیا گانا ”حسن“ جاری کرنےکی تیاری

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام  ہینڈل پر نئے  گانے کی تصویر ی جھلکیاں جاری کی ہیں جس میں انہیں خاتون  کے ساتھ رومانوی انداز میں سنگلاخ چٹانوں کے  درمیان میں دیکھاجاسکتا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری  کے ہونہار گلوکار و اداکار علی ظفر خوشی یا غم کے کسی بھی  موقع پرستاروں کے ساتھ اپنا  تعلق بخوبی استوار رکھتے ہیں۔

اس عید الاضحیٰ  پر بھی گلوکار نئے گانے کے ذریعے اپنے  مداحوں کی خوشیاں دوبالا کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی  پڑھیے

ہتک عزت کا دعویٰ: گلوکارہ میشا شفیع پر جرح مکمل

شائے گل کا کوک اسٹوڈیو گلوبل سیزن2 میں ترک گلوکار کیساتھ اشتراک

گلوکارعلی  ظفر نے اپنے انسٹاگرام  ہینڈل پر نئے  گانے کی تصویر ی جھلکیاں جاری کی ہیں جس میں انہیں خاتون  کے ساتھ رومانوی انداز میں سنگلاخ چٹانوں کے  درمیان میں دیکھاجاسکتا ہے جبکہ عقب  میں آسمان پر گیس کے غبارے بھی نظر آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Zafar (@ali_zafar)

تصاویر سے واضح ہورہا ہے کہ یہ ایک رومانوی گیت ہے۔ گلوکار نے  اپنی پوسٹ کیپشن میں گانے کی مختصر تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھاہے کہ”حسن“ابدی محبت کی موسیقی کی داستان، اس عید پر 28 جون کو ریلیز ہونے  جارہی ہے۔

متعلقہ تحاریر