توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ وہ 4 جولائی کو اپنے شوہر کے ہمراہ نیب میں پیش ہو سکتی ہیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو الگ الگ کیسز میں آج طلب کیا تھا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے آج نیب کے سامنے نہ پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کررکھا تھا۔ جبکہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی حکومت کا شریعہ ٹرم اکاؤنٹس کا آغاز؛ سالانہ تقریباً 21 فیصد منافع کی پیشکش

پرویز الٰہی دوبارہ گرفتار: ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

عمران خان اور بشریٰ بی بی نے نیب کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ وہ 4 جولائی کو اپنے شوہر (عمران خارن) کے ہمراہ بیورو آفس میں پیش ہو سکتی ہیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث وہ اسلام آباد میں پیش نہیں ہو سکتیں۔

انہوں نے اپنے تحریری جواب میں مزید کہا ہے کہ انہوں نے پہلے سمن نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ ان کے پاس کیس سے متعلق کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کے پاس کسی بھی دستاویزات کی فوٹو کاپی بھی نہیں ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے نیب سے درخواست کی تھی کہ وہ قومی احتساب کے ادارے میں اپنے شوہر کے ہمراہ پیش ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے محرم کے بغیر نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ 23 جون کو سابقہ نوٹسز پر قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب نے میاں بیوی دونوں کو ایک بار پھر طلب کیا تھا۔ بیورو نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نوٹسز بھجوائے تھے۔

نیب نے عمران خان کو 23 جون کو توشہ خانہ انکوائری میں پیش ہونے کے لئے سمن جاری کیے تھے ، کیونکہ وہ پہلے بھیجے گئے اسی طرح کے نوٹس کی تعمیل میں بیورو آفس میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ سابق وزیراعظم کو متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو بدھ کے لیے نوٹس جاری کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ تحاریر