نواز شریف اور جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی
قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے بل کی منظوری دے دی ۔ ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیئے۔بل کی منظوری سے صدر سے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کو منتقل ہوگیا ۔
قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے بل کی منظوری دے دی ۔ ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرسکے گا۔
یہ بھی پڑھیے
9 مئی واقعات: لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران نوکری سے برخاست، ڈی جی آئی ایس پی آر
نااہلی کی سزا5 سال تک کرنےکا بل منظور ہونے سے نوازشریف اورجہانگیرترین کےالیکشن لڑنےکی راہ ہموار ہوگئی ہے ، ترمیم کے تحت نااہلی پانچ سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔
صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کردئیے،جس سے بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔ بل منظوری سے انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کیا گیا جبکہ یہ بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔
الیکشن ایکٹ کی اہلی اور نااہلی سے متعلق سیکشن 232 میں ترمیم کے تحت اہلیت اور نااہلی کا طریقہ کار اور مدت ایسی ہو جیسا آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں فراہم کی گئی ہے۔