عید پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 9 دہشتگرد گرفتار

پنجاب سی ٹی ڈی نے تین شہروں میں خفیہ اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت 9 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپاٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حکام نے خفیہ اطلاعات پر پنجاب کے تین  شہروں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 9 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

9 مئی واقعات: لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران نوکری سے برخاست، ڈی جی آئی ایس پی آر

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

منگل کے روز سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ چھاپہ مار کارروائیاں ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی (ڈی جی) خان میں کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی سرگرم رکن بھی ہے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپاٹمنٹ کے حکام کے مطابق ملزمان سے دستی بم، خودکش جیکٹس بنانے کا مواد اور نقدی برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مشتبہ دہشت گردوں کی شناخت عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحیٰ پر دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشن کیے، جن میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی دہشتگردی کے خاتمے اور شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

متعلقہ تحاریر