شاہ رخ خان امریکہ میں حادثہ کا شکار، ناک کی سرجری کرانی پڑگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے دوران ان کی ناک کی ہڈی فریکچر ہوئی تھی۔

معروف بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کو امریکی ریاست لاس اینجلس میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر زخمی ہو گئے۔ چوٹ ان کی ناک کی ہڈی پر آئی تھی۔ جس کے بعد ان کی معمولی سرجری ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکار شاہ رخ خان ان دنوں شوٹنگ کے لیے امریکی ریاست لاس اینجلس میں ہیں ، جہاں شوٹنگ کے دوران کی ناک میں چوٹ لگنے کے بعد خون بہنے لگا اور اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

ڈاکٹروں نے اداکار کی ٹیم کو آگاہ کیا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ شاہ رخ کو خون بہنے سے روکنے کے لیے ’معمولی سرجری‘ کرانی پڑی۔

یہ بھی پڑھیے

شاندار ورثے کے مالک لیجنڈری اداکار شکیل انتقال کر گئے

شاہ رخ خان کیلیے دولت اور شہرت سے  زیادہ کیا چیز اہمیت رکھتی ہے؟

واقعہ کی مزید تفصیلات اور یہ کیسے پیش آیا ابھی تک معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

آپریشن کے بعد شاہ رخ خان کو ان کی ناک پر پٹی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، 57 سالہ اداکار اب ممبئی واپس آچکے ہیں، اور اپنے گھر پر روبصحت ہیں۔

سپر اسٹار اگلی فلم ’’جوان‘‘ میں نظر آئیں گے، جس کا ٹریلر جلد ہی ریلیز ہوگا۔ یہ پروجیکٹ معروف فلم ساز ایٹلی کے ساتھ اداکار کے پہلے تعاون کی نشاندہی کرتا ہے۔

جوان کے علاوہ، ایس آر کے کے پاس راجکمار ہیرانی کی ڈنکی بھی پائپ لائن میں ہے، جہاں وہ تاپسوی پنو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اس کے علاوہ شاہ رخ خان تجربہ کار ٹاک شو کے میزبان ڈیوڈ لیٹر مین کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے ، شو نیٹ فلکس جلد ریلیز کیا جائےگا۔

متعلقہ تحاریر