اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ پر پیش آیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بدھ کے روز انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک کانسٹیبل کو قتل کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل عنصر محمود کو نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
آئی سی ٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ پر پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد کی عدالتوں سے پی ٹی آئی چیئرمین کو 14 مقدمات میں عبوری ضمانت مل گئی
توہین عدالت کیس: شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر نواز کے معصومانہ جوابات
واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس ریسکیو ٹیم نے شہید ہونے والے کانسٹیبل عنصر محمود کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کےکانسٹیبل عنصر محمود پر آئی جے پی روڈ پر فائرنگ۔
کنسٹیبل عنصر محمود گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔
وقوعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔#Islamabad #Police #ICTP
— Islamabad Police (@ICT_Police) July 5, 2023
اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جارہی ہے۔
اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی طور نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ واقعہ دہشتگردی کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی کا۔ تاہم تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنے آئین گے۔









