الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ سائبر حملے کی زد میں

ای سی پی نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ ملازمین کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ وہ نامعلوم ای میلز نہ کھولیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے جمعہ کے روز متعدد ملازمین کی جانب سے نامعلوم ارسال کنندگان کی جانب سے مشکوک ای میلز موصول ہونے کی اطلاع کے بعد سائبر سیکورٹی کی ممکنہ خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا۔

خطرناک پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تیزی سے سائبر سیکورٹی الرٹ جاری کیا جس میں اپنے افسران کو ایسی کسی بھی ای میلز کو کھولنے سے خبردار کیا گیا، جس میں رینسم ویئر حملے کا شبہ ہے جس کا مقصد غیر مجاز افراد کو ای سی پی کے ڈیٹے کا حصول ہے۔

کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں فوری طور پر تمام ملازمین سے انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ملازمین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ نامعلوم یا گمنام ذرائع سے آنے والی کسی بھی ای میل کو نہ کھولیں اور رپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس مسرت ہلالی نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اے ٹی سی کا عمران خان کو جناح ہاؤس آتشزدگی کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پیغام میں واضح طور پر ای میلز کو ممکنہ رینسم ویئر کے خطرات کے طور پر لیبل کیا گیا ہے جو قیمتی معلومات کو غیرمجاز طریقے سے نکالنے کا باعث بن سکتی ہیں۔

دریں اثنا، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز پر بھی زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو ممکنہ سائبر حملوں سے بچانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

چونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس وقت ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاری کر رہا ہے، کمیشن نے سائبر خطرات سے نمٹنے اور ووٹرز کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر