حکومت کا زراعت کی ترقی کےلیے لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا ، لمز کا مقصد فوڈ سیکورٹی کے مسئلے کو حل کرنا ہے ، تاکہ زرعی برآمدات کو بڑھایا جاسکے۔ 36.9 فیصد پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
پاکستان نے زراعت کے فروغ کے لیے لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔ کسانوں کو موسمی تبدیلیوں ، سیٹلائٹ نگرانی اور اسپرے کے استعمال سے متعلق بروقت انفارمیشن دی جائیں گی۔ کسانوں کو منڈیوں تک براہ راست رسائی دی جائے گی۔ سعودی عرب ، چین ، متحدہ عرب امارات ، قطر اور بحرین کو منصوبے میں شامل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کے روز راولپنڈی میں منعقدہ ایک تقریب میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم – سینٹر آف ایکسی لینس کا افتتاح کیا جس کا مقصد فوڈ سیکیورٹی کو بڑھانا، زرعی برآمدات کو بڑھانا اور ساتھ ہی پاکستان بھر میں لاکھوں ایکڑ غیر کاشت اور کم پیداوار والی اراضی کو قابل کاشت بنانا ہے۔
لمز کا قیام پہلا غیر معمولی اقدام ہے، جس کا مقصد غذائی تحفظ کو بڑھانا اور زرعی برآمدات کو بہتر بنانا ہے اس طرح ملک کے اندر لاکھوں ایکڑ غیر کاشت اور کم پیداوار والی اراضی کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرکے قومی خزانے پر درآمدی بوجھ کو کم کرنا ہے۔
نئے جدید ترین نظام سے زمین کی زرعی پیداوار کا بڑھانا ہے ، لمز کا نظام زمین کی زرعی اور ماحولیاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے، جبکہ دیہی برادریوں کی فلاح و بہبود اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
یہ نظام ریموٹ سینسنگ اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجیز کے ذریعے مقامی کسانوں کو مٹی، فصل، موسم، پانی کے وسائل اور کیڑوں کی نگرانی کے بارے میں بروقت اور درست معلومات فراہم کرے گا اور ساتھ ہی مؤثر مارکیٹنگ سسٹم کے ذریعے درمیان کے بیوپاری کے کردار کو کم سے کم کرے گا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق 36.9 فیصد پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ان میں سے 18.3 فیصد کو خوراک کے شدید بحران کا سامنا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔
تقریب میں وزیر خزانہ، دفاع، منصوبہ بندی کی ترقی اور خصوصی اقدام، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، اطلاعات، صوبائی حکومتوں کے چیف سیکریٹریز، زرعی ماہرین اور فوج کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔









