ای سی پی نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 27 اگست کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا (کے پی) میں آئندہ بلدیاتی (ایل جی) ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
ای سی پی کے ترجمان نے ہائی اتھارٹی کی میٹنگ کے بعد ضمنی انتخابات سے متعلق اہم تاریخوں اور طریقہ کار کو ایک پریس ریلیز میں شیئر کیا۔
اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 27 اگست کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی ارکان کو بغاوت پر اکسانے پر پرویز خٹک کو شوکاز، سابق صوبائی صدر برہم
کےپی بجٹ: محکمہ خزانہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز
ای سی پی کے اعلامیے کے مطابق حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کراسکتے ہیں۔
ایک منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے، اپیلٹ ٹریبونل نامزدگیوں کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جائزہ لے گا۔
ٹربیونل ان اعتراضات پر یکم اگست تک فیصلے جاری کرے گا۔ 12 اگست کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔
پولنگ ختم ہونے کے بعد ای سی پی ضمنی انتخابات کے نتائج مرتب کرے گا۔ ای سی پی کے مطابق 30 اگست تک جامع نتائج تیار ہو جائیں گے۔