بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 2022-23 میں 27 ارب ڈالر بھجوائے: اسٹیٹ بینک

مرکزی بینک نے اپنی جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں مالی کے سال کے آخری مہینے جون میں 2.2 ارب ڈالر بھجوائے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ترسیلات زر کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے ، جس کے مطابق مالی سال 2023-24 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 27 ارب ڈالر بھجوائے۔

یہ بھی پڑھیے 

ملک بھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، بجلی کا شارٹ فال 6200 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے کی توثیق کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں چار فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں 14 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سب سے زیادہ 520 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سعودی عرب سے بھجوایا۔

مزید برآں، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے غیر ملکی پاکستانی بھی بالترتیب 340 ملین اور 330 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے زیادہ ترسیلات زر بھیجنے والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر