عسکری ٹاور حملہ کیس: عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

عدالت نے پولیس کو کیس کا چالان (چارج شیٹ) داخل کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت تین مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما اے ٹی سی جج کے سامنے پیش ہوئے کیونکہ ان کا سابقہ جوڈیشل ریمانڈ آج (پیر کے روز) ختم ہو گیا تھا۔

عدالت نے حالات و واقعات پر تفصیلی غور کرنے کے بعد ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو کیس کا چالان (چارج شیٹ) داخل کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے 

جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

زمین فراڈ کیس: اے سی ای نے عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کی ضمانت میں توسیع کردی

گزشتہ ماہ پنجاب کے سابق وزیر صحت کو 9 مئی کے فسادات کے سلسلے میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ورچوئل کورٹ سیشن کے دوران پولیس نے سابق صوبائی وزیر صحت کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا تھا۔

لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مبینہ طور پر گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا مقدمہ 9 مئی کو اسی دن درج کیا تھا جب پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر