آرمی چیف نے حکومت کو معاشی ترقی کے لیے ‘مکمل تعاون’ کی یقین دہانی کرادی

جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایک با صلاحیت قوم ہیں جس میں سرفہرست ہونے کی صلاحیت ہے۔

چیف آف آرمی سٹاف (COAS) جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو سمیت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے دائرہ کار میں شروع کیے جانے والے تمام اقدامات کے لیے پاک فوج کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں زراعت اور غذائی تحفظ کے قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیب کا عثمان بزدار کو نئے قانون کے تحت گرفتار کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اے ٹی سی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 5 مقدمات میں کل  پھر طلب کر لیا

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک بار پھر سے سر سبز بنانے کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹو کے لیے پوری طرح پرعزم ہے اور اس کے اہداف کے حصول میں حکومت کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

جنرل عاصم منیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ فوج ماحولیاتی استحکام کو فروغ دینے کے لیے پہلے ہی متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن میں درخت لگانے، واٹرشیڈ مینجمنٹ اور شجرکاری شامل ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایک باصلاحیت قوم ہیں جس میں سرفہرست ہونے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، اس لیے اس کی ترقی میں ہر ایک کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔

قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ "مسلمانوں کو اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔”

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے کہ مسلمان کے لیے دو ہی حالتیں ہیں: مصیبت کے وقت صبر اور خوشی کے موقع پر مخلصانہ شکر۔

جنرل عاصم منیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان ترقی کی مزید منزلیں طے کرے گا ، اور دنیا کی کوئی طاقت اسے ایسے کرنے سے نہیں روک سکتی۔

متعلقہ تحاریر