ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
ریسکیو ٹیموں نے تمام 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
منگل کے روز ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ٹیک آف کے فوراً بعد ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ نیپالی ایوی ایشن کے حکام نے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپالی ایوی ایشن حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر پر سوار تمام چھ افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ہیلی کاپٹر ماؤنٹ ایوریسٹ کی پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
نوعمر بچے کی عریاں تصاویر کا اسکینڈل: بی بی سی نے اپنے پریزینٹر کو نوکری سے معطل کردیا
روس میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر ایک شخص گرفتار
منانگ ایئر کا ہیلی کاپٹر لوکلا کے قریب سے دارالحکومت کھٹمنڈو کی طرف جا رہا تھا، جو دنیا کی بلند ترین چوٹی پر چڑھنے کی مہمات کے لیے گیٹ وے ہے۔ ہیلی کاپٹر نے صبح 10 بجکر 04 منٹ اڑان بھری تھی تاہم ٹیک آف کے دس منٹ بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ گیانندرا بھول نے اے ایف پی کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا ہے کہ "حادثے کی جگہ سے چھ لاشیں ملی ہیں۔”
نیپال اپنی خراب ایوی ایشن سیفٹی کے لیے دنیا میں بدنام تری ایوی ایشن ہے۔ تازہ ترین واقعہ اس ہوائی جہاز کے واقعے کے چھ ماہ بعد پیش آیا ہے ، جس میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دنیا کی بلند ترین چوٹیاں کے مالک ملک کے پاس دنیا کے مشکل ترین رن وے ہیں ، جو برف سے ڈھکی ہوئی چوٹیوں کے بیچ میں بنے ہوئے ، جن پر کامیابی سے فلائی کرنا ماہر پائلٹوں کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔
پہاڑوں میں موسم بھی تیزی سے تبدیل ہو سکتا ہے، جس سے پرواز کے خطرناک حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔
نیپال کا ہوابازی کا شعبہ بھی ناکافی تربیت اور دیکھ بھال سے دوچار ہے۔
یورپی یونین نے حفاظتی خدشات کے پیش نظر تمام نیپالی جہازوں کو اپنی فضائی حدود میں داخلے سے روک دیا ہے۔









