سوئی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، 2 دہشگرد ہلاک

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی جوان شہید بھی ہوئے ہیں۔

بلوچستان کے ضلع سوئی میں بدھ کی شامل دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوئی کے علاقے میں رات گئے ایک بیان افسوسناک واقع پیش آیا ہے جہاں جدید ہتھیاروں سے لیس دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ فوجی جوان معمول کے گشت پر تھے۔

یہ بھی پڑھیے 

سی ٹی ڈی کی لاہور میں کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اہم کمانڈر گرفتار

ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں آرمی میجر شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دباؤ برقرار رکھے ہوئے ہیں اور باقی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر سیکورٹی فورسز بلوچستان اور خصوصاً پاکستان میں امن قائم کرنے کے لیے دشمنوں کے خلاف اپنے غیرمتزلزل عزم کے ساتھ میدان میں موجود ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع سوئی میں دہشتگردوں کا حملہ ، ژوب گیریژن میں حملے کو پسپا کرنے کا جواب ہوسکتا ہے، ژوب میں سیکورٹی فورسز نے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ جس کے چند گھنٹے بعد یہ حملہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ تحاریر