استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کو انتخابی نشان کے طور پر حتمی شکل دے دی

ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پارٹی رجسٹریشن کے عمل کے ساتھ پارٹی نشان کی الاٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کرائے گی۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے آئندہ عام انتخابات کے لیے اپنے انتخابی نشان کے طور پر "عقاب” کا انتخاب کیا ہے۔

آئی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تصدیق کی کہ پارٹی نے ایک طویل میٹنگ کے بعد انتخابی نشان کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

چیئرمین تحریک انصاف نے پیر کے روز تک اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کردیا

نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو سوشل میڈیا کے استعمال کی ہدایت کردی

انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی "عقاب” کے نشان کی الاٹمنٹ کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے باضابطہ درخواست کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

آئی پی پی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ "پارٹی اپنی رجسٹریشن کے عمل کے ساتھ ساتھ نشان الاٹمنٹ کے لیے بھی اپنی درخواست جمع کرائے گی۔

’ہر حلقے میں بہترین امیدوار‘

دریں اثناء آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ عام آدمی کو سوائے وعدوں اور تسلیوں کے کچھ نہیں ملا، استحکام پاکستان پارٹی ان شاء اللہ عملی نتائج دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وسطی پنجاب کے علاوہ شمالی اور جنوبی پنجاب میں بھی پارٹی کو مقبولیت حاصل ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ہر حلقے سے الیکشن لڑے گی اور بہترین امیدوار میدان میں اتارے گی۔

آئی پی پی کے صدر نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم اور سیاسی سرگرمیاں تیز کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زراعت اور کسانوں کی خوشحالی اور استحکام آئی پی پی کے منشور کا ایک اہم حصہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی میں تجربہ کار اور معروف سیاستدان شامل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر