نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ: دبئی میں آصف زرداری سے ہونے والی ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ کو یقین دہانی کرائی کہ وہ انہیں اہم فیصلوں میں ہمیشہ ساتھ رکھیں گے۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز کو اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سربراہ نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دبئی اجلاس پر اعتماد میں لیتے ہوئے انہیں اہم سیاسی فیصلوں سے باخبر رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ یقین دہانی آج نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کرائی۔ دبئی میں ہونے والے  نواز زرداری ملاقات نے ملکی سیاست منظر نامہ میں مرکزی حیثیت اختیار کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

استحکام پاکستان پارٹی نے عقاب کو انتخابی نشان کے طور پر حتمی شکل دے دی

نواز شریف نے پارٹی کارکنان کو سوشل میڈیا کے استعمال کی ہدایت کردی

چونکہ موجودہ اسمبلی کی مدت اگلے ماہ ختم ہورہی ، گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے نگراں سیٹ اپ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فضل الرحمان کو اہم سیاسی فیصلوں میں باخبر رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام فیصلوں میں ان کی شمولیت کو لازمی قرار دیا۔

حکومت میں شامل جماعتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ "ہم اب بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں۔”

ذرائع نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے اہم سیاسی معاملات پر مشاورت کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ نے ملک میں انتخابات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نواز شریف کی وزیراعظم کو اجلاس بلانے کی ہدایت

مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے اپنی پارٹی کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کرنے اور ایک اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ تحاریر