کرپشن کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسد قیصر کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

عدالت عالہ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے پیر کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کی کرپشن کیس میں 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی، ان کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 9 مئی تشدد کیس میں ضمانت منظور

دہشت گردی کے تین مقدمات میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گزشتہ سماعت کے دوران، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کارروائی کے دوران غیر حاضری کے باعث پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

گذشتہ سماعت کا احوال

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے گذشتہ سماعت کے دوران اسد قیصر کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ اس سے قبل بھی انہیں بلایا گیا تھا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے تھے۔

جسٹس جہانگیری نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں ملزمان کا انتظار کرنے کے لیے نہیں ہوتی ہیں۔ جس پر عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔

متعلقہ تحاریر