ناصر حسین شاہ نے محرم کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سیکورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں
صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سکھر: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سکھر ہاؤس میں محرم الحرام کے سلسلے میں اہم اجلاس ہوا، چیئرپرسن سکھر ڈسٹرکٹ کونسل سید کمیل حیدر شاہ , میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ ایس ایس پی و ڈپٹی کمشنر اور شیعہ علماء اور میونسپل کارپوریشن افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سکھر ہاؤس میں منعقد محرم الحرام اجلاس میں شریک شیعہ علماء ماتمی جلوس اور مجالس کے پرمٹ ہولڈر منتظمین نے صوبائی وزیر کے سامنے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی اور صفائی ستھرائی ، ماتمی جلوس کی گزرگاہوں کی مرمت ، سیوریج مسائل کو بہتر کرنے سمیت دیگر انتظامات سے متعلق مختلف تجاویز رکھی۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سنی تحریک سکھر کی کال پر سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کا حکومت سے معیشت کی بحالی کیلئے دیرپا معاشی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر ایس ایس پی سکھر ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر ضلعی افسران کو محرم الحرام میں ماتمی جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے روڈ راستوں کی مرمت کرنے اور مجالس کے دوران بجلی و گیس کی لورڈشیڈنگ نہ کرنے سمیت لنگرونیاز میں استعال ہونے والی اشیاء برف ، لکڑیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے احکامات دیئے۔
صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایس ایس پی سکھر کو محرم الحرام میں سیکیورٹی کے لئے تمام ضروری اقدامات کو بروئے کار لانے سمیت انتہائی حساس اور حساس ماتمی جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کیلئے اضافی نفری تعمیات کرنے کی بھی ہدایت دیتے ہوئے امن امان کو کنٹرول کرنے اور ماتمی جلوس کے منتظمین اور روٹس کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد کرنے کی ہدایت دی میونسپل کارپوریشن کہ عملے کو صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات دیئے۔