رائل پلازہ کے مکینوں اور دوکانداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میئر اور ڈپٹی میئر سکھر
ڈپٹی میئر ارشد مغل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور وہ عوامی فیصلے کرنا جانتی ہے۔ رائل پلازہ کے خاندان خود کو تنہا مت سمجھیں۔
میئر اور ڈپٹی میئر نے سکھر کی عوام کے دل جیت لئے۔ سکھر ہاوس کے دروازے سکھر کی عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ رائل پلازہ کے مکینوں اور دوکانداروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ہراسانی اور ذہنی دباؤ میں فروخت کی گیں دوکانیں اور فلیٹس واپس دلائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور عوام کے ہر دلعزیز ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل نے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ شہید بینظیر بھٹو کے فلسفے پر روٹی کپڑا اور مکان پر عمل پیرا ہے اور ہم کسی بھی صورت میں ہرگز برداشت نہیں کرینگے کے کسی سے اسکی چھت زبردستی ہراسانی کے نتیجے میں چھینی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
ناصر حسین شاہ نے محرم کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سیکورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں
میئر سکھر نے رائل پلازہ کے متاثرین کو مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرادی
ڈپٹی میئر ارشد مغل کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور وہ عوامی فیصلے کرنا جانتی ہے۔ رائل پلازہ کے خاندان خود کو تنہا مت سمجھیں ، ہم اپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جن لوگوں نے بھی بلڈر کے کہنے اور ذہنی دباؤ میں آکر اپنی دکانیں اور فلیٹ فروخت کیے ہیں وہ ایک درخواست لکھ کر کمیٹی کو دے دیں باقی ہم خود دیکھ لینگے۔ کہ کس طرح سے ایک بلڈر اپنی من چاہی رقم آپ کو دے سکتا جب تک آپ خود فروخت نہ کرنا چاہیں۔
میئر سکھر کا کہنا تھا کہ رائل پلازہ کا مسئلہ چلا آرہا ہے اس میں یہ تاثر دیا گیا کہ انتظامیہ اس میں ملوث ہے اور بلڈر کیساتھ مل کر لوگوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اور کم پیسوں میں فلیٹ خریدے جارہے ہیں اس مسئلے پر ہم خود اس جگہ پر گئے اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ جو گورنمنٹ کی جانب سے جگہ سیل کی گئی تھی اب کوئی بھی گورنمنٹ کا ادارہ یا پولیس انہیں تنگ یا گرفتار نہیں کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انہیں واضح کیا جو بھی گورنمنٹ کی سیلز ڈیڈ ہیں اس پر گورنمنٹ کے ساتھ معاہدہ کریں کہ اس پلازہ میں رہائش پذیر افراد ہی رہیں گے، اور جو گورنمنٹ کی سیلز ہیں اس پر اپنے ذاتی تالے لگائیں تاکہ وہ فلیٹس اور دوکانیں آپ مارکیٹ ریٹ پر فروخت کرسکیں۔ اور اگر آپ فروخت نہیں کرنا چاہتے اور اس کا تعمیراتی کام خود کرانا چاہتے ہیں تو وہ آپ خود کرواسکتے ہیں۔