کراچی سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں موسلادھار بارش متوقع

محکمہ موسمیات نے مون سون کے نئے اسپیل کا تازہ الرٹ جاری کردیا۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں شدید بارشوں کے لیے موسم کی وارننگ جاری کی ہے، الرٹ میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر حصوں میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے تازہ ترین اسپیل میں وقفے وقفے سے بارشوں کاسلسلہ جاری رہے جبکہ آسمانی بجلی کے کڑکنے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارش برسانے والا سسٹم مشرقی سندھ میں داخل ہوچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کا خطرہ ہے جس سے فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

ناصر حسین شاہ نے محرم کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سیکورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے بعد کراچی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 21 سے 23 جولائی تک کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں صورتحال آئندہ چن دنوں میں مزید بہتر ہو جائے گی کیونکہ بارشوں میں کمی کا امکان ہے۔ تاہم حکام کسی بھی تبدیلی کی صورت میں موسمی حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پاکستان کے دیگر علاقوں بشمول وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) )، مری، گلیات، اسلام آباد، اور راولپنڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے الرٹ 

پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ پیشین گوئی کی روشنی میں عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تیز بارش کے ساتھ آندھی اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے املاک کو نقصان پہنچنے اور روزمرہ کی زندگی میں خلل پڑنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر