نواز شریف نے فوری پاکستان واپسی کا منصوبہ ترک کر دیا
سابق وزیراعظم 24 جولائی کو دبئی سے واپس لندن جائیں گے، جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ ترک کر دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اب نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ ستمبر میں کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 24 جولائی کو دبئی سے لندن پہنچیں گے اور اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف عیدالاضحیٰ سے قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب اور دبئی گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں سیٹ اپ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملی بھگت سے آئے گا، شاہ محمود قریشی
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی میں اہم ملاقات کی تھی ، جس میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کے نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے اتفاق رائے کیا تھا۔
معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق نواز اور زرداری کے درمیان ملاقات کے نتیجے میں انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ سے متعلق اہم خدشات کو دور کرتے ہوئے انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوا تھا۔









