خیبر میں مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں ایس ایچ او شہید، پولیس

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں واقع علی مسجد کے اندر والے حصے میں زور دار دھماکہ ہوا ، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عدنان آفریدی شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی ایس ایچ او عدنان آفریدی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں  بحق ہو گئے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس ، ایف سی اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

خیبر کے علاقے باڑہ میں دھماکے، 2 پولیس اہلکار شہید ، 10 زخمی

پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 8 افراد زخمی: پولیس

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو علاقے میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

عینی شاہدین کے مطابق علی مسجد میں مشکوک شخص داخل ہوا تو ایس ایچ او عدنان آفریدی نے اسے روکنے کی کوشش ، تاہم دہشتگرد شخص مسجد کے اندرونی کمرے طرف بھاگا جسے پکڑنے کے لیے عدنان آفریدی اس کے پیچھے لپکا ، اس دوران دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس حکام نے عدنان آفریدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل ایس ایچ او بمبار کو پکڑنے اور شہادت کو گلے لگانے کے لیے مسجد میں داخل ہوئے تھے، اور شہادت ان کو نصیب ہوگئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے باڑہ میں دو خودکش دھماکوں کے نتیجے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری شہید ہو گیا تھا۔ یہ حملہ پشاور میں پولیس چوکی پر فائرنگ کے تھوڑی دیر ہوا تھا ، جس میں دو پولیس اہلکاروں شہید ہو گئے تھے۔

جب دراندازوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی تو دو خودکش حملہ آوروں نے اس کے مرکزی دروازے سے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ تحاریر