چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا

چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کا قرضہ دو سال کے لیے موخر کیا ہے۔

دوست نے دوست نبھا دی، چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی دو سال کے لیے  موخر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق چین نے پاکستان کیلئے قرضہ دو سال کیلئے موخر کیا ہے، مجموعی طور پر چین نے پاکستان کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی ادائیگی دو سال کے لیے  موخر کرنے کی منظوری دے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیبلشمنٹ اس وقت کنفیوزن کا شکار ہے، عمران خان

سپریم کورٹ سے توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد

اس طرح تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کر دیا، وفاقی حکومت نے قرضہ رول اوور کرنے کیلئے ازسر نو شرائط و ضوابط کی منظوری دے دی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ادا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا۔

متعلقہ تحاریر