ڈیفنس میں فائرنگ: رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کا بھائی ، بھتیجا اور ساتھی جاں بحق
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آووروں نے حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
بدھ کے روز کراچی کے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں نامعلوم حملہ آوروں نے رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کی گاڑی کی اندھا دھند فائرنگ کر دی ، جس کے کے نتیجے میں ایم پی اے کے بھائی اور بھتیجا جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کے فوری بعد پولیس ، رینجرز اور ریسکیو ٹیموں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔ بعدازاں فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیے
سکھر: سول جج کی نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کرنے ڈائریکٹر ایکگریکلچرل گرفتار
صدر پولیس کی کامیاب کارروائی، جناح اسپتال کے تین سیکورٹی گارڈز گرفتار، 4 موٹر سائیکلیں برآمد
سپرنٹنڈنٹ پولیس انویسٹی گیشن ساؤتھ عبریز عباسی نے بتایا کہ حملہ اس وقت ہوا جب مقتول اکرم ابڑو اپنے چار ساتھیوں سمیت اپنی رہائش گاہ ڈی ایچ اے فیز 7 خیابان شمشیر سے نکلے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں دو قسم کے ہتھیار استعمال کیے گئے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے 9 ایم ایم پستول کے شیل کیسنگ اور بھاری ہتھیار ملے ہیں۔
ابڑو اپنے بیٹے شہریار ابڑو کے ساتھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ حملے میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔
سندھ بار کونسل نے کہا کہ اکرم ابڑو سندھ بار کونسل کے رکن تھے اور جیکب آباد میں وکالت کرتے تھے۔
مقتول کے بھائی محمد اسلم ابڑو 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام کو فوری طور پر قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔