حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح 3.73 اضافے سے 29.21 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.21 فیصد تک پہنچ گئی۔ عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے ملک میں جاری مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ مہنگائی سے متعلق رپورٹ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں۔ شہریوں نے مہنگائی پر شکووں کے پہاڑ کھڑے کردیئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 73 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیکس کی عدم ادائیگی: ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے
ایک سال میں بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کی کمی ریکارڈ
آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے ہیں۔ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 29.21 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 19 روپے، لہسن 11 روپے اور زندہ مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
انڈے 13 روپے فی درجن، آلو اور پیاز 2 ، 2 روپے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 103 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے میں آٹے کی قیمتوں میں 132.36 فیصد اضافہ، سگریٹ 110.75 فیصد ، گیس کی قیمتوں میں 108.38 فیصد ، چائے کی پتی 97.71 فیصد ، چاول 79.60 فیصد ، چینی 63.72 فیصد ، سرخ مرچ پاؤڈر 55 فیصد اور چکن 54.52 فیصد مہنگا ہوا۔
شہری دھائی دے رہے ہیں کہ شہباز حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے ، مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ دو وقت کی روٹی کے لالے پڑ گئے ہیں۔









