آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے، وزیراعظم نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بیان سے تو ایسا لگتا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹیکنوکریٹس مشتمل کوئی نگراں سیٹ اپ آجائے گا ، جو لمبے عرصے تک چلے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ، کہتے ہیں آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے۔ نتائج مکمل ہونے پر مشترکہ مفادات کونسل میں جائیں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بیان اس بات کی غماضی کرتا ہے کہ انتخابات اپنے وقت نہیں ہوں گے، ایسا لگتا ہے کہ ٹیکنوکریٹس مشتمل کوئی نگراں سیٹ اپ آجائے گا ، جو لمبے عرصے تک چلے گا۔
مذکورہ بالا خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے آج کے نیوز کے پروگرام میں سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات کا واضح امکان ہے کہ ہماری حکومت کا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے سی سی آئی کی میٹنگ ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
ای سی پی نے لاہور میں افسران کی ان سروس ٹریننگ شروع کر دی
حکمران اتحادی عبوری وزیر اعظم کے لیے گہری مشاورت میں مصروف
نئے انتخابات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر وزیراعظم نے زور دے کرکہا کہ اب ہمیں نئی مردم شماری کے تحت ہی انتخابات میں جانا ہے۔ مردم شماری کے نتائج جیسے ہی مکمل ہوں گے ہم ان کو سی سی آئی میں لے کر جائیں گے۔ کیونکہ مردم شماری کے بعد سی سی آئی کی میٹنگ ایک قانونی مطالبہ ہے۔ امید ہے پھر معاملات آگے چلیں گے۔
First it was said that election will be on old census. Now on new census. It means fresh delimitations which means no elections in 60 or 90 days. Fears of technocratic set up, no polls & a new political architecture turning real pic.twitter.com/kJxKsVQoWv
— Farhatullah Babar (@FarhatullahB) August 1, 2023
اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس طرح انتخابات وقت پر ہوجائیں گے الیکشن کمیشن کے لیے ایسا ممکن ہوگا؟ ۔ جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے۔ جب نئی مردم شماری ہوئی ہے تو انتخابات بھی اسی کے مطابق ہونا چاہئیں۔ مجھے تو کوئی رکاوٹ نظر نہیں آرہی ، تاہم اب گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔
نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے ، وہ پاکستان کے ایک باوقار شہری ہیں ، تین مرتبہ کے وزیراعظم رہ چکے ہیں ، انہیں ایک سازش کے تحت نااہل قرار دلوایا گیا ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اس سازش کے سرغنہ ہیں۔
'ان شاء اللہ نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے'
دیکھئے فیصلہ آپ کا میں @AsmaShirazi کی وزیر اعظم @CMShehbaz کے ساتھ اہم ترین گفتگو
مکمل پروگرام🔗 https://t.co/i5ij9s5Lxd#AajNews #FaislaAapKa #AsmaShirazi #ShehbazSharif pic.twitter.com/RhMAX6Uasu— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) August 1, 2023
ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا وزارت عظمیٰ کے لیے میرا امیدوار ، پارٹی کا امیدوار اور عوام کا امیدوار میاں نواز شریف ہوگا۔









