’سب کے لیے قابل قبول‘ نگراں سیٹ اپ کےلیے مشاورت جاری ہے، وزیراعظم

شہباز شریف نے ایک مرتبہ 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے قانون سازوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نگراں سیٹ اپ کے لیے کوششیں جاری ہیں جو ’سب کے لیے قابل قبول‘ ہو۔

وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے ایک مشکل وقت میں حکومت سنبھالی تھی ، جب ’ہر طرف خطرات تھے‘۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے آزاد تجارتی معاہدہ طے پاگیا

ای سی پی نے آئی پی پی، اے پی ایم ایل کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ روک لیا

وزیراعظم نے کہا کہ 15 ماہ میں تمام تر تنقید کے باوجود ہم نے ریاست کو بچایا اور ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بحرانوں سے بچایا گیا۔

قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ

وزیراعظم نے پارلیمنٹرینز سے کہا کہ ‘ہمیں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کو دور کرنا پڑا جب کہ اس شخص (پی ٹی آئی چیئرمین) کی ہٹ دھرمی نے ہر ادارہ اور شعبہ تباہ کر دیا تھا’۔

وزیراعظم نے موجودہ صورتحال اور اسمبلی کی تحلیل کے بارے میں ارکان کو اعتماد میں لیا اور 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لیے تمام جماعتوں سے مشاورت کروں گا اور نگراں وزیراعظم کے لیے اپوزیشن لیڈر سے بھی مشاورت ہوگی۔

پی ایم ڈی حکومت کے کارنامے

شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے اتحادی حکومت کے تعاون سے ہر مشکل پر قابو پالیا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ آسان نہیں تھا۔ ہماری حکومت اگلے چند دنوں میں ختم ہو جائے گی جبکہ ایک ایسا نگراں سیٹ اپ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو سب کے لیے قابل قبول ہو۔

پارلیمنٹیرینز کے اعزاز میں عشائیہ

وزیر اعظم کی طرف سے الوداعی عشائیے سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

پارلیمانی رہنماؤں نے وزیراعظم سے نگراں وزیراعظم کی نامزدگی کے پس پردہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی متعدد سینیٹرز کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ استحکم پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے متعلق مختلف امور سے آگاہ کیا۔

متعلقہ تحاریر