عمران خان کی گرفتاری کے بعد ’پہلی تصویر‘ سوشل میڈیا پر وائرل
سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی پہلی تصویر ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر کے حوالے سے سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی یہ تصویر اس وقت لی گئی جب انہیں گرفتاری کے بعد گاڑی میں بٹھایا گیا تھا
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ عمران خان ایک دم پرسکون بیٹھے ہوئے ہیں ، انہوں نے پولو کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ، اور وہ کیمرے کی طرف بھی نہیں دیکھ رہے۔
ایک سوشل میڈیا پارٹی کا مضحکہ خیز انداز میں احتجاج
آج چیئرمین پی ٹی آئی جو اب ایک مشہور ٹِک ٹاکر بھی بن چکے ہیں کی گرفتاری کے بعد اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہُوئے اُنکے چھوٹے پارٹی ٹِک ٹاکرز اپنے انداز میں انوکھا احتجاج کر رہے ہیں۔ pic.twitter.com/cwSggTdlfF— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) August 5, 2023
سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” عمران خان کو اٹک جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔”
غریدہ فاروقی کے ان دعوؤں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ کیونکہ کئی دیگر رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رکھا جا سکتا ہے اور بالآخر انہیں بلوچستان کی مچھ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد کی ایک عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں بدعنوانی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد آدھے گھنٹے کے اندر ان کی زمان پارک رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا۔









