پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی، وفاقی ادارہ شماریات
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حتمی نتائج کی منظوری کے بعد پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس نے مردم شماری 2023 کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ مردم شماری سے نئی مردم شماری تک آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعدادوشمار کے مطابق پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پنجاب کی کل آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 80 ہزار ہے۔
ترجمان وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق سندھ کی کل آبادی پانچ کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی
ترجمان وفاقی ادارہ شماریات خیبر پختونخوا کی کُل آبادی چار کروڑ آٹھ لاکھ 50 ہزار ہے ، جبکہ ساتویں مردم شماری کے مطابق بلوچستان کی کُل ابادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار ہے۔
پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پنجاب میں آبادی کے اضافے کی شرح 2.53 فیصد ہے ، جبکہ سندھ میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.57 فیصد ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعدادوشمار کے مطابق بلوچستان آبادی میں اضافے کی شرح 3.20 فیصد ہے ، جبکہ پہلی ڈیجیٹل اور ساتویں مردم شماری کے مطابق خیبر پختونخواہ میں میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.38 فیصد ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس ملک کی 7ویں خانہ و مردم شماری کے مطابق اسلام اباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار ہے۔