پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، اسلام آباد، چارسدہ، چترال، مالاکنڈ، چنیوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی میں محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی شام  پنجاب، خیبر پختونخوا اور ملحقہ علاقوں میں 5.8 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں 196 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہو گئی، وفاقی ادارہ شماریات

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دے دی

نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق لاہور ، اسلام آباد ، چارسدہ ، چترال ، مالاکنڈ ، چنیوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جہاں لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی آیات کی تلاوت شروع کر دی۔ زلزلے کے باعث کسی بھی علاقے سے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کے بارے میں اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے لوگ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کررہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر