ملک بھر کے بجلی صارفین سمیت خصوصی طور پر کراچی کے صارفین کے لیے ایک اور بری خبر، اہلیان کراچی پر بجلی بم داغ دیا گیا۔
بجلی کے خوفناک بلوں سے بلبلاتے عوام کے لیے ایک اور بری خبرآگئ ہے۔ اس میں خاص طور پر اہلیان کراچی کے لیے بجلی 2 روپے 31 پیسے اور ملک بھر کے دیگر صارفین کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 31 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے ایک ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے 2روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے 26جولائی کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی تھی۔ کراچی والوں کیلئے اضافے کااطلاق اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔
نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے۔ نیپرا نے جون کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سی پی پی اے نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق اگست کے بجلی بلوں پر ہوگا ۔
نیپرا کے فیصلے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان کا شکوہ ہے کہ حکومت جاتے جاتے بھی عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں دے سکی۔