سابق سفیر نے جلیل عباس جیلانی کو نگراں وزیراعظم بنانے کا دعویٰ کردیا
عبدالباسط نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنے سابق ساتھی کو مبارکباد دی۔
سابق پاکستانی سفارتکار عبدالباسط نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو پاکستان کا نگراں وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کی جانب مختلف ممالک میں سفارتکاری کے فرائض انجام دینے والے سابق معروف سفارتکار عبدالباسط نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “سفیر (ر) جلیل عباس جیلانی کو پاکستان کے نگراں وزیر اعظم کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ پاکستان کی فارن سروس کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔‘‘
Congratulations to Ambassador (R) Jalil Abbas Jilani on his appointment as caretaker Prime Minister of Pakistan. A proud moment for the Foreign Service of Pakistan.
— Abdul Basit (@abasitpak1) August 9, 2023
عبدالباسط پاکستان کی جانب سے طویل عرصے تک سفیر کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔
تاہم سرکاری ذرائع سے سابق سفیر عبدالباسط کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیے
وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری 24 اگست تک روک دی
سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے کوئی نام ابھی فائنل نہیں ہوا، سید ناصر حسین شاہ
نگراں وزیر اعظم کا تقرر صدر کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی مشاورت سے کیا جانا ہے، جس پر بدھ کو مشاورت کا آغاز ہونا تھا۔
جلیل عباس جیلانی نے امریکہ سمیت کئی ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی تھی ، جبکہ دفاعی اور اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم ایس سی کی ڈگری رکھتے ہیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان ایئر فورس کے تھنک ٹینک سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز میں کام کیا۔