نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقررکا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے تقرر کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔
وزیراعلی بلوچستان اوراپوزیشن لیڈرکسی ایک نام پراتفاق نہ کرسکے۔ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں گیا تاہم اسپیکر بلوچستان اسمبلی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل سےمتعلق نوٹیفکیشن جاری نہ کر سکے۔ پارلیمانی کمیٹی کے پاس آج اورکل کا وقت رہ گیا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن نے عبدالواحد صدیقی، یونس زہری اورحاجی نواز کے نام دیے جبکہ حکومت نے سردارعبدالرحمان کھیتران اور زمرک خان اچکزئی کا نام دیا۔
واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی بھی اگر کل تک کوئی فیصلہ نہ کرسکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔









