دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کینسر کی دوا ساڑھے 8 لاکھ روپے، نیا نوٹیفکیشن جاری

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دواؤں کی قیمتوں میں مختلف ادویات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق کینسر کے علاج کی نئی رجسٹرڈ دواکی قیمت8 لاکھ46 ہزار857 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ دمے کے مریضوں کی استعمال کی ان ہیلر کی قیمت1390 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہیپاٹائٹس کے انجکشن کی قیمت 10 ہزار275 روپے کردی گئی۔پیراسٹامول کی20 گولیاں کی نئی قیمت192 روپے مقرر کی گئی ہے۔ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی نئی قیمت1007 روپے ہے۔ جبکہ کینسر کے مریضوں کے انجکشن کی قیمت17ہزار513 روپے مقرر کی گئی ہے۔









