خیبر پختونخوا ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیرحتمی نتائج جاری:آذاد امیدوار 40 اور پی ٹی آئی 14 نشستوں پر کامیاب

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں متعدد خالی نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج جاری کر دیے جس کے مطابق 72 خالی نشستوں پر ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات میں 40 نشستیں آذاد امیدوار جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی 6 نشستیں جیت گئی۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے چار،پیپلز پارٹی نے دو جبکہ تحریک لبیک نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔

خیبرپختون خوا کے 21 اضلاع میں 65 ولیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں اتوار کے روز ضمنی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Article share tools

متعلقہ تحاریر