انسداد دہشتگردی عدالت کا حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ حلیم عادل نے فیروز آباد تھانے کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ سےضمانت لے رکھی، ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پولیس کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔

پولیس نے عدالت سے حلیم عادل شیخ کی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، عدالت پولیس ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا تھا، اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عبوری ضمانت 7 دن کیلئے منظور کی تھی۔

متعلقہ تحاریر