بنوں میں سیکورٹی فورسز کانوائے پر موٹرسائیکل سوار 2 خودکش بمباروں کا حملہ، 9 اہلکار شہید،17 زخمی

ضلع بنوں کے دشوار گزار علاقہ جانی خیل میں سیکورٹی فورسزکے کانوائے پر مبینہ طورپرموٹرسائیکل سوار2خودکش حملہ آوروں کے حملے کے نتیجے میں9سکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت نوش کرلیاجبکہ حملے میں17افرادزخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ بنوں سےجانی خیل کی جانب جارہا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نےگلاڑی کو نشانہ بنا کرخود دھماکے سےاڑ ا دیا ،سی ٹی ڈی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔جوابی فائرنگ میں 2دہشت گرد ہلاک ، دیگر فرار، موقع پر ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج ، تفتیش شروع ] ریگی ما ڈل ٹاو ن میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی دوران خفیہ اطلا ع پرکا رروائی ،سی ٹی ڈی کے پہنچتے ہی مسلح افراد نے فائرنگ کردی ] دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ، سیمت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے،کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پشاور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ ریگی کے علاقے میں آپریشن کیا،پولیس اور سی ٹی ڈی کے پہنچنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر فرار ہوگئے،سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

متعلقہ تحاریر