گلوکار چاہت فتح علی خان لاہور سے الیکشن لڑیں گے
گلوکاری کے انوکھے انداز سے مشہور ہونے والے چاہت علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
گلوکار چاہت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے بطور آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے۔ چاہت فتح علی خان نے کاغذات نامزدگی اپنے اصل نام کاشف رانا کے نام سے جمع کروائے ہیں۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اگر منتخب ہوا تو اپنے ملک پاکستان اور عوام کی خدمت کروں گا۔