عوام کے ساتھ وابستگی پر فخر ہے، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج بطور قومی فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے مقصد میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے قابل فخر اور باعزت عوام کو نیا سال مبارک ہو، سال 2024 پاکستان کے لیے اندرونی اور بیرونی دونوں لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبہ حب الوطنی کو تقویت دیتی ہیں، یہ سرزمین بے پناہ نعمتوں اور بے شمار مواقع کی حامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلاشبہ ہماری عظیم قوم ہمارے آباؤ اجداد کے خوابوں اور پاکستانی عوام کی امنگوں کے مطابق ترقی کرے گی، یقیناً آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے، وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق، ہم فلسطین اور ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے غیور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’’دعا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نیا سال ظالم حکومتوں سے ان کے مصائب میں کمی لائے گا‘‘۔