ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر جاری کرنے کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے احکامات جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔
عدالت نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر و دیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔
چیف کمشنر کو اسلام آباد کیلئے صوبائی حکومت کے اختیارات دینے والے تمام صدارتی آرڈرز اور نوٹیفکیشن کالعدم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طور پر بحال کر دیا۔
واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے کا اختیار غیرقانونی قرار دیا تھا۔
سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر اور سیکریٹری داخلہ نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی ہے۔









