لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
لاہور ہائیکورٹ نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔
درخواست گزار نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کے لیے نگران حکومت نے قانون کے منافی نوٹیفکیشن جاری کیا جس سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، حکومت میڈیسن کی قیمتیں مقرر کرنے کی سیکشن ڈرگ ایکٹ سے نکال رہی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے، عوامی اور جمہوری حکومت آنے والی ہے یہ اقدام وہ کرسکتی ہے، موجودہ نوٹیفکیشن آئین اور قانون کے منافی ہے، لہذا عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے نوٹیفکیشن معطل کرکے نگراں پنجاب حکومت سمیت فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔