ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی زیرِ تنقید
پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زیادہ قیمتوں پر آئی سی سی تنقید کی زد میں آ گیا۔
پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے ٹکٹ گوہر نایاب بن گئے، آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا، روایتی حریفوں کا مقابلہ 9جون کو نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، ٹکٹوں کی قیمتیں3سو سے 10ہزار ڈالر تک رکھی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
آئی پی ایل کے سابق کمشنر للت مودی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا’’یہ جان کر دھچکا لگا کہ آئی سی سی ڈائمنڈ کلب کا ٹکٹ 20ہزار ڈالر تک میں فروخت کررہی ہے،امریکا میں ورلڈکپ مقابلوں کا انعقاد شائقین کی تعداد اور کھیل کی مقبولیت بڑھانے کیلیے کیا جارہا ہے،گیٹ منی سے مال بنانے کیلیے نہیں‘‘۔