سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست، 13 ججز کا فل کورٹ بینچ تشکیل
سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر تمام دستیاب 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔
بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں۔
عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون کو مقرر کر دی۔
واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔
جس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔