ڈانسر نورا فتحی بالی ووڈ کی نئی ہیلن؟

نورا فتحی نے ملائکہ اروڑا کے ساتھ ڈانس شو میں شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کے دل جیت لیے۔ ملائکہ اروڑانے بھی نورا کی تعریف کی ہے جو خود اِس شعبے میں مقبول ہیں

وہ آئی، رقص کیا اور چھاگئی۔ ڈانسر نورا فتحی کا شمار بالی ووڈ کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنے قدم جمالیے۔ آج نورا کا موازنہ ماضی کی بولڈ اداکارہ ہیلن سے کیا جاتا ہے۔

اگر انسان میں ٹیلنٹ ہو تو وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں جاکر کامیابیاں سمیٹ سکتا ہےاور نورا فاتیحی نے اس بات کو سچ کر دکھایا۔ نورا کا شمار بالی ووڈ کی ان ڈانسرز میں ہوتا ہے جو آتے ساتھ چھاگئیں۔

انڈیا کی ڈانسنگ سینسیشن سمجھی جانے والی نورا نے انڈسٹری میں اپنا آپ منوانے کے لیے بہت جدوجہد کی۔ نورا فاتیحی کا تعلق کینیڈا میں مقیم ایک مراکشی خاندان سے ہے۔ نورا نے بالی ووڈ کیئریئر کا آغاز 2014 میں فلم ‘رور ٹائیگرز آف دی سندر بن’ سے کیا۔ تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 2 میں آئیٹم نمبرز سے شہرت حاصل کی۔ فلم ‘ستیامیوا جیت’ میں نورا نے ماضی کے کامیاب گانے ‘دلبر دلبر’ کے ریمکس پر پرفارم کیا جو بےحد مشہور ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

یہ بھی پڑھیے

مہوش حیات کی سالگرہ میں کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز نظرانداز

نورا نے دسمبر 2015 میں انڈیا کے مشہور ریلیٹی ٹی وی شو بگ باس کے سیزن 9 میں انٹری دی ۔ سال 2016 میں ڈانس شو جھلک دکھلاجا میں اپنے رقص سے سب کو حیران کردیا۔ اسی سال فلم مائی برتھ ڈے سانگ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سال 2019 میں نورا نے ٹی سیریز کے ساتھ ایک بڑا معاہدہ کیا ۔ 2020 میں رقاصہ نے ڈانس فلم ‘اسٹریٹ ڈانسر تھری ڈی’ میں اپنا ہنردکھاکر خوب داد وصول کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

نورا نے انڈیا کے مشہور ڈانس شو ‘ ڈانس انڈیا ڈانس میں جج کی کرسی سنبھالی۔ گزشتہ برس نورا نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور ڈانسر ملائکہ اروڑا کے ساتھ اس شو میں شاندار پرفارمنس دے کر شائقین کے دل جیت لیے۔

ملائکہ اروڑا بھی نورا کے ڈانس مووز اور متاثر کن شخصیت کی داد دیتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial)

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے